صدر مملکت، الطاف حسین سمیت سیاسی رہنماﺅں کی ملالہ یوسف زئی کو مبارکباد

صدر مملکت، الطاف حسین سمیت سیاسی رہنماﺅں کی ملالہ یوسف زئی کو مبارکباد
صدر مملکت، الطاف حسین سمیت سیاسی رہنماﺅں کی ملالہ یوسف زئی کو مبارکباد
کیپشن: Malala yosufzai

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین سمیت پاکستان بھر کی سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے امن کا نوبل انعام حاصل کرنے پر ملالہ یوسف زئی کومبارکباد پیش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ کو امن کا نوبل انعام ملنے پر یہ ثابت ہو گیا کہ پاکستانی تعلیم سے محبت کرتے ہیں، ملالہ یوسف زئی قوم کی قابل فخر بیٹی ہے جس پر پوری قوم کو ناز ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ملالہ یوسف زئی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ کے نوبل انعام سے امن اور تعلیم کیلئے کوششوں کو مزید فروغ ملے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -