سعودی عرب میں غیرملکیوں پر ایک اور پابندی

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت برائے کامرس اینڈ انڈسٹری نے غیر ملکیوں پر فری لانس مشاورت فراہم کرنے پر پابندی عائد کرنے کیلئے تجاویز سعودی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو بھیج دی ہیں جن کی منظوری کے بعد تمام غیر سرکاری ملازمتوں کا معاملہ ایک نئی ایجنسی کے حوالہ کردیا جائے گا۔
سعودی عرب میں ریسٹورنٹس کی خواتین پر انوکھی پابندی ،جاننے کے لئے کلک کریں
ابتدائی منظوری کے بعد فائنل تجاویز شوریٰ کونسل اور کونسل آف منسٹرز کو بھیجی جائیں گی۔ آخری منظوری کے بعد سعودی ایڈ منسٹریٹو، اکناک اینڈ فنانس کنسلٹنٹس کمیشن تمام فری لانس ملازمتوں کے معاملات کی دیکھ بھال کرے گا۔ دستیاب معلومات کے مطابق فری لانس کنسلٹنسی کی اجازت صرف سعودی شہریوں کو دی جائیگی جبکہ انتہائی محدود پیمانے پر ایسے غیر ملکیوں کو اجازت دی جاسکتی ہیں جو اس شعبے میں مطلوبہ تجربہ اور قابلیت رکھتے ہیں۔