عامر خان نے سلمان خان اور شارخ خا ن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

ممبئی(نیوزڈیسک)بالی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ اگر کو ئی ایسی فلم بنے جس میں وہ، شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک ساتھ کام کریں تو انہیں بہت مزہ آئے گا۔
سلمان خان کا بہن کو شادی پر انتہائی مہنگے فلیٹ کا تحفہ ،جاننے کے لئے کلک کریں
حال ہی میں وہ ، سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ ایک سٹیج شو میں آئے تو ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ دونوں کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے تو ان کا جواب تھا کہ اگر کسی فلم کا سکرپٹ ان تینوں کو پسند ا ٓجائے اوروہ تینوں اگر ایک فلم میں کام کریں تو بہت مزہ آئے گا ۔ ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فی الحال کوئی فلم نہیں کر رہے اور صرف سکرپٹس پڑھ رہے ہیں اور اگر انہیں کوئی سکرپٹ پسند آیا تو وہ ضرور فلم سائن کر دیں گے۔ یاد رہے کہ عامر خان آج کل اپنی نئی آنے والی فلم PKکی پرموشن کے لئے بھی کام کر رہے ہیں۔