شاہ رخ کو اپنے ہی گھر میں داخلے سے روک دیا گیا

شاہ رخ کو اپنے ہی گھر میں داخلے سے روک دیا گیا
شاہ رخ کو اپنے ہی گھر میں داخلے سے روک دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(نیوزڈیسک)گذشتہ دنوں شاہ رخ خان اپنی نئی آنےوالی فلم ’فین‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس کے لئے انہوں نے اپنے بنگلے ’منت‘کا انتخاب کیا۔فلم میں ایک سین ہے کہ جب ایک مداح سپر سٹا رکے بنگلے میں داخل ہونے کی کوشش کرتا ہے لیکن گیٹ پر اسے گارڈ برے طریقے سے روک لیتا ہے۔

سلمان کی بہن کی شادی میں شاہ رخ کی مہنگے تحائف کے ساتھ آمد،جاننے کے لئے کلک کریں

یہ سین ان کے بنگلے کے باہر فلمایا گیا جبکہ اس موقع پر شاہ رخ خان خود ہی مداح کا کردار اد اکررہے ہوتے ہیں اور وہ چیک والی شرٹ اور جینز میں ملبوس ہوتے ہیں لیکن گارڈ انہیں اندر نہیں جانے دیتا۔

ان کا بیٹا ’ایب رام‘بھی اس موقع پر موجود تھا.شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ اس شوٹنگ نے انہیں ڈرامہ ‘فوجی‘ کے دنوں کی یاد دلا دی جب وہ ایک عام سے فنکار تھے۔نئی آنے والی فلم کی ’یش راج فلمز ‘نے پروڈیوس کی ہے۔

مزید :

تفریح -