15 دسمبر کو ن لیگی کارکن لاہور کی سڑکوں پر نہ لانے کا فیصلہ

15 دسمبر کو ن لیگی کارکن لاہور کی سڑکوں پر نہ لانے کا فیصلہ
15 دسمبر کو ن لیگی کارکن لاہور کی سڑکوں پر نہ لانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے 15 دسمبر کے روز تحریک انصاف کے احتجاج کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو سڑکوں پر نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کے احتجاج سے متعلق ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کی طرف سے احتجاجی مظاہروں کو نہیں روکا جائے گا اور نہ ہی کوئی تصادم کی صورتحال پیدا ہونے دی جائے گی تاہم انتظامیہ تحریک انصاف کو دکانیں زبردستی بند کروانے سے ضرور روکے گی۔ واضح رہے تحریک انصاف نے 15دسمبر کو لاہور بند کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔