شاہ محمود قریشی کا حکومت کی جانب سے مذاکرات کی دعوت کا خیر مقدم

شاہ محمود قریشی کا حکومت کی جانب سے مذاکرات کی دعوت کا خیر مقدم
شاہ محمود قریشی کا حکومت کی جانب سے مذاکرات کی دعوت کا خیر مقدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی دعوت کا خیر مقدم کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق میڈیا کو جاری بیان میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی جانب سے دی گئی مذاکرات کی دعوت کا خیر مقدم کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف وہیں سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنا چاہتی ہے جہاں سے سلسلہ ٹوٹا تھا ۔جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے وائس چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے راضی ہے لیکن اس کمیشن کے قیام سے پہلے ٹرم آف ریفرنس طے کیے جائیں گے ۔