جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے بھی مذاکرات کا خیر مقدم کر دیا

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے بھی مذاکرات کا خیر مقدم کر دیا
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے بھی مذاکرات کا خیر مقدم کر دیا

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امیر جماعت اسلامی اور سیاسی جرگہ کے رکن سراج الحق نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی دعوت کا خیر مقدم کیا ہے ۔میڈیا کو جاری بیان میں سراج الحق کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں مذاکرات بہترین راستہ ہے جبکہ امن و امان کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔انہوں نے حکومت اور تحریک انصاف سے مطالبہ کیا کہ اب مزید دیر نہیں کرنی چاہیئے اور جلد از جلد مذاکرات کے لیے وقت اور جگہ کا تعین کر لینا چاہیئے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں