تحریک انصاف کا مذاکرات کے لیے راضی ہونا خوش آئند ہے : ترجمان وزیر اعظم

تحریک انصاف کا مذاکرات کے لیے راضی ہونا خوش آئند ہے : ترجمان وزیر اعظم
تحریک انصاف کا مذاکرات کے لیے راضی ہونا خوش آئند ہے : ترجمان وزیر اعظم

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ترجمان وزیر اعظم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مذاکرات کے لیے راضی ہونا خوش آئند بات ہے۔تفصیلات کے مطابق مصدق ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکر کرتے ہیں کہ تحریک انصاف مذاکرات کے لیے راضی ہو گئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کا کام ہوتا ہے کہ وہ مل کر جمہوریت اور آئین کو مستحکم کریں اور اب ہمیں بھی یہی کام کرنا ہو گا تاکہ ملک میں جمہوریت اور آئین مضبوط ہو سکے۔ اگر واقعی عمران خان انصاف چاہتے ہیں تو ان کو چاہیئے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئیں اور حکومت کے سامنے اپنا وضح موقف پیش کریں۔ملالہ یوسفزئی کو نوبل ایوارڈ ملنے پر مبارک باد دیتے ہوئے ترجمان وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملالہ کو نوبل انعام ملنا ملک کے لیے اعزاز کی بات ہے ، جبکہ حکومت بھی ملک میں امن چاہتی ہے ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں