مشہور ترین ٹیکنالوجی کمپنیاں ابتداء میں کیا بناتی تھیں؟جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

نیویارک(نیوزڈیسک)آپ کے گھر میں کئی ایسی اشیا موجود ہوں گی جو سونی، آئی بی ایم، نوکیا، ایچ پی، موٹرولاوغیرہ نے بنائی ہوں گی لیکن آج ہم آپ کو ان کمپنیوں کے بارے میں بتائیں گے کہ یہ کمپنیاں پہلے کیا کرتی تھیں۔
آئی بی ایم
دنیا کی مشہور ترین کمپنی جو کمپیوٹر بنانے میں دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہے نے 1911ءمیں Tabulating Machine Company کے نام سے نیو یارک سے کام شروع کیا اور ابتداءمیں سکیلز، گوشت کاٹنے کے آلات، کافی پیسنے اور اسی طرح کی دیگر اشیاءبناتی تھی لیکن 1917ءمیں اس کا نام تبدیل کرکے انٹرنیشنل بزنس مشین رکھ دیا گیا۔
نوکیا کے یادگار ترین فونز جو ماضی میں دفن ہو گئے ،جاننے کے لئے کلک کریں
نوکیا
ایک وقت میں دنیا کی سب سے بڑی موبائل بنانے والی کمپنی کی بنیاد 1865ءمیں رکھی گئی اور ابتداءمیں یہ کمپنی ٹائراورکاغذ بنایا کرتی تھی۔ اس کمپنی کی بنیاد فن لینڈ کے شہر ’نوکیا‘ میں انجینئیرفریڈرک ایڈسٹام نے رکھی اور یہ فن لینڈ کی ایک اور کمپنی ’فینش ربر ورکس ‘کے ساتھ مل کر بوٹ اور ٹائر بنایا کرتی تھی اور آج بھی ایک کمپنی ’نوکیان ٹائر ‘ کے نام سے ٹائر بناتی ہے۔
ایچ پی
یہ کمپنی بل ہیولٹ اور ڈیوڈ پیک ارڈ نے 1939ءمیں بنائی ۔ابتداءمیں یہ کمپنی تھرمامیٹر، وولٹ میٹراور الیکٹرک آلات بنایا کرتی تھی۔
نینٹینڈو
جاپان کی مشہور کمپنی آج کل گیمز بنانے کے لئے بہت مشہور ہے لیکن ایک وقت تھا کہ یہ کمپنی ٹیکسیاں، ہوٹل، کھانا بیچا کرتی تھی۔ اس کمپنی کی بنیاد انیسویں صدی کے آخر میں رکھی گئی اور کارڈ گیمز میں کافی مشہور ہوئی لیکن پھر 1960ءکی دہائی میں کمپنی نے ٹیلی وژن نیٹ ورک بنانے کی بھی ناکام کوشش کی لیکن ناکام رہی۔ آخر کار 1970ءمیں یہ گیمز بنانے لگی اور آج تک اس میں بہت کامیاب ہو چکی ہے۔
سونی
دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے بعد ماسورا آئی بوکا نامی جاپانی نے اپنی نوکری چھوڑ کر ریڈیو ٹھیک کرنے کی دکان بنائی اور ایک سال بعد ٹوکیو ٹیلی کمیونیکیشن انجئینرنگ کارپوریشن کے نام سے ٹرانزسٹر بنانے کی کمپنی کھولی۔ 1950ءمیں اس کمپنی کا نام بدل کر ’سونی‘ رکھ دیا گیا جو ایک لاطینی لفظ’sonus‘سے لیا گیا ہے جس کا مطلب ’آواز‘ کے ہیں۔
شارپ
یہ کمپنی 1912ءمیں بنائی گئی اور شروع میں یہ کمپنی بیلٹوں کے بکل بنایا کرتی تھی لیکن 1917ءمیں مکینیکل پینسل بنا کر دنیا کو حیرت میں ڈال دیا اور اب تک کامیابی سے اس کا سفر جاری ہے۔
موٹرولا
سونی کی طرح موٹرولا نے بھی ریڈیو بزنس سے امریکی شہر شکاگو سے ابتداءکی ۔شروع میں یہ کمپنی گاڑیوں کے ریڈیو، دفاعی آلات اور واکی ٹاکی بناتی تھی۔