سلمان خان کا نیا سکینڈل؟

سلمان خان کا نیا سکینڈل؟
سلمان خان کا نیا سکینڈل؟

  

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی وڈ سٹار سلمان خان کے معاشقے اب بھارت سے نکل کر یورپ اور امریکا کا رخ کر رہے ہیں اور ان کی تازہ ترین گرل فرینڈ کا تعلق ہالی وڈ سے ہے۔

پیرس ہلٹن مشہور امریکی اداکارہ اور ریئلٹی سٹار ہیں اور وہ حال ہی میں ایک برتھ ڈے پارٹی کیلئے پونے شہر میں تھیں۔ پارٹی کے فوری بعد پیرس ہلٹن نے اپنے انسٹا گرام پر ایک تصویر بھیجی جسے دیکھنے والے سلمان خان کے نئے رومانس کا پکا ثبوت قرار دے رہے ہیں۔

سلمان خان کی بہن آرپیتا کے بارے میں دلچسپ انکشافات

اسی پارٹی میں موجود گلوکارہ میکا سنگھ کی بھیجی گئی تصاویر اور کئی دیگر تصاویر میں پیرس ہلٹن سلمان خان کی بانہوں میں مسکراتی پائی گئی ہیں۔

اس سے پہلے رومانیہ کی اداکارہ لولیا وانچر کے ساتھ بھی سلمان خان کے معاشقے کی خبریں گرم تھیں لیکن کچھ عرصہ سے یہ سلسلہ تھم گیا ہے۔

اب بھی کچھ لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ پیرس ہلٹن بالی وڈ میں کام کرنے کا شوق رکھتی ہیں اور اسی لئے سلمان خان کے ساتھ پینگیں بڑھا رہی ہیں۔

مزید : تفریح