”ٹینشن مکاﺅ مہم“ نیب خیبر پی کے کی طرف سے کلچرل شو، ڈی جی شہزاد سلیم بھی جھوم اٹھے

”ٹینشن مکاﺅ مہم“ نیب خیبر پی کے کی طرف سے کلچرل شو، ڈی جی شہزاد سلیم بھی ...
”ٹینشن مکاﺅ مہم“ نیب خیبر پی کے کی طرف سے کلچرل شو، ڈی جی شہزاد سلیم بھی جھوم اٹھے

  

پشاور (صباح نیوز) اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر پشاور میں نیب خیبر پی کے کی جانب سے سجائے گئے کلچرل شو میں ڈی جی نیب بھی مدھر موسیقی پرجھومنے پر مجبور ہو گئے۔ میڈیا نشتر ہال پشاور میں نیب خیبر پی کے اور ٹورزم کارپوریشن کی جانب سے کلچرل شو کا انعقاد کیا جس میں نیب کے ڈی جی شہزاد سلیم، افسران اور اہلکار شریک ہوئے۔ احتساب بیورو کے اہلکار موسیقی سے خوب لطف اندوز ہوئے اور رقص کرتے رہے۔ ڈی جی نیب شہزاد سلیم بھی موسیقی کی لے پر جھومنے پر مجبور ہو گئے۔

مزید : پشاور