الیکشن کمشن نے آئندہ انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ بنا لیا: عمران

الیکشن کمشن نے آئندہ انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ بنا لیا: عمران
الیکشن کمشن نے آئندہ انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ بنا لیا: عمران

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن نے اگلے الیکشن میں دھاندلی کا پلان بنا لیا ہے۔ عمران فیس بک پر خطاب کرنے والے پہلے سیاستدان بن گئے ہیں۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا الیکشن کمشن میں یہی ممبران رہے تو پرامن احتجاج ہمارا حق ہوگا۔ ہم وہ پاکستان نہیں بناسکے جو بنانا چاہتے تھے۔ فیملی سیاست نہیں چاہتا اس لئے انٹرا پارٹی الیکشن کرارہا ہوں۔ ملک میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ تبدیلی کا خواب کوئی نہیں روک سکتا۔ اپنی بہترین عید اور سالگرہ دھرنے میں منائی۔ وقت کی کمی کے باعث ٹکٹوں کی تقسیم کا مسئلہ ہوا۔ ٹیکس چور ہوتا تو آج میں بھی لوگوں کا سامنا کرنے سے گھبراتا۔ عمران خان کے خطاب پر 80 ہزار افراد نے اظہار رائے کیا۔ انہوں نے کہا میرا مشن نیا پاکستان بنانا ہے، میٹرو منصوبے کمیشن کیلئے بنائے جاتے ہیں، ہم انسانوں پر سرمایہ کاری کریں گے۔ بلدیاتی انتخابات میں عام انتخابات سے زیادہ دھاندلی ہوئی۔ الیکشن کمشن مسلم لیگ ن کے ساتھ ملا ہوا تھا۔ ہم جون تک انتظار کررہے ہیں اگر الیکشن کمشن شفاف نہ ہوا تو پرامن احتجاج ہمارا حق ہے۔ اگلا الیکشن ماضی کی طرح نہیں ہونے دیں گے۔ این این آئی کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے پی آئی اے کے ملازمین اور کارکنوں کو مطمئن کئے بغیر قومی فضائی کمپنی کی نجکاری کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کی ناکامی کی وجہ زائد عملہ نہیں بلکہ نااہل کرپٹ حکام کو سربراہ بنانا ہے۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے کراچی میں رینجرز کے آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کراچی میں رینجرز کے آپریشن کی وجہ سے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

مزید : اسلام آباد