آئی سی سی نےو رلڈ ٹی 20 لوگو کی جھلک دکھادی
دبئی (آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اگلے سال بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی 20 کے لوگو کی پہلی جھلک جاری کردی ہے۔ آئی سی سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر موجود اپنے پیج پر ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016ءکے آفیشل لوگو کی پہلی جھلک جاری کی۔و رلڈ ٹی 20 مارچ 2016ءمیں بھارت میں کھیلا جائے گا جس میں 16 ٹیمین شرکت کریں گے۔ ایونٹ کے میچز چنائی، بنگلور، دھرشالا، موہالی، ممبئی، ناگپور اور نئی دلی میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل مقابلہ کلکتہ میں ایڈن گارڈنز میں کھیلا جائے گا۔