پی سی بی نے پی ایس ایل کیلئے کوچز کے انتخابی مرحلے کا آغاز کردیا

پی سی بی نے پی ایس ایل کیلئے کوچز کے انتخابی مرحلے کا آغاز کردیا
پی سی بی نے پی ایس ایل کیلئے کوچز کے انتخابی مرحلے کا آغاز کردیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے کوچز کے انتخاب کے مرحلے کا آغاز کردیاہے۔ نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کیلئے تربیت یافتہ سابق کرکٹرز کو کوچ بنایا جائے گا جبکہ متنازع کوچز کے ناموں پر غور نہیں کیا جائے گا۔ پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ ایونٹ میں ٹیموں کی کوچنگ کیلئے دلچسپی رکھنے والے افراد پی ایس ایل انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

مزید : کھیل