عرب پائلٹ کی شرمناک اشیاءچھپا کر ملک میں لانے کی کوشش، پکڑے جانے پر ایسی وجہ بتائی کہ جج بھی چکرا کر رہ گیا

عرب پائلٹ کی شرمناک اشیاءچھپا کر ملک میں لانے کی کوشش، پکڑے جانے پر ایسی وجہ ...
عرب پائلٹ کی شرمناک اشیاءچھپا کر ملک میں لانے کی کوشش، پکڑے جانے پر ایسی وجہ بتائی کہ جج بھی چکرا کر رہ گیا

  

مانامہ (نیوز ڈیسک) بحرین میں ایک پائلٹ انتہائی شرمناک اشیاءچوری چھپے ملک میں لانے کی کوشش کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، اور پھراپنے فعل کی ایسی وجہ بیان کر دی کہ عدالت میں موجود ہر شخص حیران رہ گیا ۔ جریدے گلف ڈیلی نیوز کی رپورٹ کے مطابق 49 سالہ بحرینی پائلٹ کو تھائی لینڈ سے واپسی پر بحرین انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حراست میں لیا گیا۔ ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ جب پائلٹ کو بے ڈھنگے انداز میں چلتے ہوئے دیکھا گیا تو سیکیورٹی اہلکاروں کو شک گزرا۔ جب پائلٹ کو علیحدگی میں لے جاکر اس کی تلاشی لی گئی تو معلوم ہوا کہ اس نے اپنی جرابوں میں دو جبکہ جیکٹ میں ایک جنسی کھلونا چھپا رکھا تھا۔

مزید جانئے: وہ آدمی جو اپنے 3بوئنگ طیارے ائیرپورٹ پر پارک کرکے بھول گیا، حکومت نے فروخت کرنے کی دھمکی دے دی کیونکہ۔۔۔

فحش اشیاءکی سمگلنگ کے جرم میں اس پائلٹ کو 200 بحرینی دینار (تقریباً 53ہزار پاکستانی روپے) کا جرمانہ کیا گیا۔ پائلٹ بجائے اظہار شرمندگی کے اپنے مﺅقف پر ڈٹ گیا ہے اور جنسی کھلونوں کو اپنی ضرورت قرار دے رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے جنسی کھلونے سمگل نہیں کئے بلکہ انہیں اپنی صحت کی ضروریات کے تحت خرید کر لایا تھا۔ اس کا موقف ہے کہ وہ ذیابیطس کا مریض ہے اور اسے ازدواجی فرائض کی انجام دہی کے لئے کچھ ضروری مدد درکار تھی، جس کا انتظام ان کھلونوں کی صورت میں کیا گیا۔ اس نے سزا کے خلاف ہائی کرمنل اپیلز کورٹ میں اپیل کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس