منگنی کے بعد شادی سے چند روز قبل لڑکی نے اچانک انکار کردیا، وجہ ایسی کہ جان کر کوئی بھی داد دینے پر مجبور ہوجائے

منگنی کے بعد شادی سے چند روز قبل لڑکی نے اچانک انکار کردیا، وجہ ایسی کہ جان کر ...
منگنی کے بعد شادی سے چند روز قبل لڑکی نے اچانک انکار کردیا، وجہ ایسی کہ جان کر کوئی بھی داد دینے پر مجبور ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارتی معاشرے میں جہیز کی لعنت بہت عام پائی جاتی ہے اور عموماً دلہن کی قدرو قیمت کو اسے ملنے والے جہیز کے ساتھ ہی تولا جاتا ہے۔ اس معاشرے میں کسی کی طرف سے جہیز کے خلاف آواز اٹھانا ناقابل تصور سمجھا جاتا ہے لیکن ریاست کیرالہ کی ایک لڑکی نے ایسا کام کرڈالا ہے کہ جسے جہیز مانگنے والے لالچی لوگوں کے منہ پر سخت طمانچہ قرار دیا جا رہا ہے۔
اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق گووا شہر سے تعلق رکھنے والی لڑکی رامیا رام چندرن اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر اپنی منگنی کی خبر پہلے ہی دے چکی تھی اور اب اس کی شادی کی تیاریاں جاری تھیں۔ جب حال ہی میں اس کی سہیلیاں شادی کی تاریخ کے متعلق سوالات کررہی تھیں تو اس کی طرف سے ایک ایسی پوسٹ سامنے آئی کہ جس نے بھارتی انٹرنیٹ صارفین میں ہلچل مچاکررکھ دی تھی۔

مزیدجانئے: معاشیات کا پیشہ چھوڑ کر ائیرہوسٹس بننے والی لڑکی کیلئے سب سے بڑے اعزاز کا اعلان، حیران کن فیصلے کی انتہائی دلچسپ وجہ بھی بتادی
رامیا نے لکھا ”یہ پوسٹ ان دوستوں کے لئے ہے جو میری شادی کے متعلق بار بار سوال کررہے ہیں۔ منگنی سے پہلے لڑکے والے ہمیشہ یہی کہتے تھے کہ انہیں میرے سوا کسی چیز کی ضرورت نہیں، لیکن منگنی کرتے ہی اچانک انہیں 50 لاکھ روپے اور 400گرام سونے کے زیورات کی طلب شدت سے محسوس ہونے لگی۔ میں جہیز کے ہمیشہ خلاف رہی ہوں اور میں نے سوچا کہ اتنی بھاری قیمت ادا کرکے دولہا خریدنا گھاٹے کا سودا ہے، لہٰذا میں نے منگنی توڑ دی ہے۔ شکریہ۔ رامیا“
رامیا کے جرا¿ت مندانہ موقف کو ہر کوئی سراہ رہا ہے اور جہیز کی لعنت سے تنگ آئے ہوئے بھارتی شہری تو خاص طور پر اس پوسٹ کو بار بار شیئر کررہے ہیں ۔ انٹرنیٹ صارفین اس بات پر بھی زور دے رہے ہیں کہ پڑھے لکھے نوجوان جہیز کی لعنت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور اس قبیح رسم کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -