وہ آدمی جو اپنی بیوی کو کئی سالوں سے ایک ہی حرکت کرکے بار بار بے وقوف بنارہا ہے، ایسی حرکت کہ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) تصویر بنواتے ہوئے اکثر لوگ بڑے اہتمام کے ساتھ پوز بناتے ہیں اور اگر اتفاق سے ان کی تصویر بنانے کی بجائے ویڈیو بنائی جارہی ہو تو خاصی مضحکہ خیز صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ امریکی شہر سیاٹل سے تعلق رکھنے والی ایک خوبصورت دوشیزہ کے ساتھ یہ واقعہ ایک آدھ مرتبہ نہیں بلکہ درجنوں بار پیش آچکا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے کوئی اور نہیں بلکہ اس کا اپنا خاوند بے وقوف بنا رہا ہے۔
مزید جانئے: لڑکے کی محبوبہ کو شادی کی پیش کش، لڑکی نے ایک مرتبہ پھر کوشش کرنے کی فرمائش کر دی لیکن اس کے بعد جو ہوا، جان کر آپ بھی چکرا جائیں گے
جریدے ’ہفنگسٹن پوسٹ‘ سے بات کرتے ہوئے خاتون کے شوہر فلورن میہڈنٹی نے بتایا کہ وہ گزشتہ تین سال کے دوران اپنی بیوی کو درجنوں بار چکر دے چکا ہے۔اس کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی تصویریں بنوانے کی بڑی شوقین ہے اور اکثر وہ اس کے سامنے مزے مزے کے پوز بنا کر تصویر بنوانے کی فرمائش کرتی ہے۔ فلورن اپنی بیوی کو تصویر بنانے کا جھانسہ دے کر دراصل اس کی ویڈیو بنالیتا تھا اور اس نے یہ کام بارہا کیا۔ اب اس نے اپنی بیوی کے دلچسپ سٹائلوں پر مبنی یہ تمام ویڈیوز یوٹیوب پر پوسٹ کردی ہیں جنہیں بہت پسند کیا جارہا ہے اور لوگ معصومیت سے تصویر بنواتی خاتون کی ویڈیو دیکھ کر بہت محظوظ ہورہے ہیں۔
فلورن کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اس کی بیوی اب بھی اس پر اعتماد کرتی ہے اور تصویر بنوانے کی فرمائش کرتی ہے، کیونکہ ظاہر ہے کہ وہ ہمیشہ ویڈیوز نہیں بناتے بلکہ کبھی کبھی تصویر بھی بنالیتے ہیں۔