نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

ڈونیڈن (آئی این پی) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے یونیورسٹی اوول ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا کی ٹیم ان دنوں اینجلو میتھیوز کی قیادت میں نیوزی لینڈ میں موجود ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 2 ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹیٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔اس سلسلے میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ جمعرات سے ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 18 سے 22 دسمبر تک سیڈن پارک، ہیملٹن میں ہوگا۔ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 28 دسمبر، تیسرا 31 دسمبر، چوتھا 2 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 5 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 7 جنوری جبکہ دوسرا اور آخری میچ 10 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی