کھیلوں کے بین الصوبائی مقابلے 15دسمبر سے شروع ہورہے ہیں

کھیلوں کے بین الصوبائی مقابلے 15دسمبر سے شروع ہورہے ہیں

لاہور (سپورٹس رپورٹر)کھیلوں کے بین الصوبائی مقابلے 15دسمبر سے شروع ہورہے ہیں، وُوشو اور اتھلیٹکس کے مقابلے سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام لاہور میں منعقد ہوں گے، تفصیلات کے مطابق مردوخواتین کی وُوشو چیمپیئن شپ 15اور 16دسمبر کو لاہور میں ہوگی، چیمپیئن شپ سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے پنجاب سٹیڈیم میں ہوگی، مردوخواتین کی والی بال چیمپیئن شپ 19سے 21دسمبر تک راولپنڈی، مردوخواتین کی ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ 15سے17دسمبر تک حیدر آباد میں منعقد ہورہی ہیں، چیمپیئن شپ میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ مردوخواتین کی اتھلیٹکس چیمپیئن شپ 26سے 28دسمبر تک کھیلی جائیں گی۔

سپورٹس بورڈ پنجا ب کے تعاون سے پنجاب سٹیڈیم لاہورمیں ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی