قائد اعظم ٹرافی،لاہور بلیوز نے حیدر آباد کو شکست دیدی

قائد اعظم ٹرافی،لاہور بلیوز نے حیدر آباد کو شکست دیدی

لاہور( سپورٹس رپورٹر)قائد اعظم ٹرافی کے آخری راونڈ میچ میں لاہور بلیوز نے حیدرآباد کو میچ کے تیسرے ہی روز ایک اننگ اور 189رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سپر ایٹ کے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی ہے نیاز سٹیڈیم حیدر آباد میں کھیلے جانے والے میچ میں حیدر آباد ریجن نے پہلے اننگ میں 122اور دوسری اننگ میں 113رنز بنائے لاہور بلیوز نے واحد اننگ میں 8وکٹوں کے نقصان پر 424رنز بنائے تھے اعزاز چیمہ نے میچ میں 10وکٹیں حاصل کیں اور وقاص سلیم نے 191رنز کی شاندار اننگ کھیل کر ٹیم کی فتح میں انتہائی اہم کردار ادا کیا اس شاندار فتح پر لاہور ریجن کے صدر خواجہ ندیم احمد نے لاہور بلیوز کی ٹیم اور انتظامیہ کو مبارکباد دی ہے جبکہ اعزاز چیمہ اور وقاص سلیم کے لیے نقد انعام کا اعلان بھی کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ لاہور بلیوز سپر آٹھ مرحلے میں بھی اس طرح کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرئے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی