مہاراشٹرا میں 20 ہزار روپے قرض لینے والے مزدورکو گردہ فروخت کرنے پر مجبور

مہاراشٹرا میں 20 ہزار روپے قرض لینے والے مزدورکو گردہ فروخت کرنے پر مجبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں 20 ہزار روپے قرض لینے والے مزدورکو گردہ فروخت کرنے پر مجبور کر دیا گیا تاہم طے شدہ سے کم ادائیگی ہونے پرپولیس نے قر ض دہندہ سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ممبئی سے 600 کلومیٹرزدور اکولا نامی علاقہ کے سنتوش گاولی نے پولیس کو بتایاکہ اس نے آنند جھاودا نامی شخص سے 20 ہزار روپے قرض کے طور پر لئے تاہم ادائیگی نہ ہونے کے باعث آنند جھاودا نے اسے اپنا گردہ فروخت کرنے پر مجبور کرتے ہوئے 4 لاکھ روپے کی ادائیگی کا وعدہ کیا۔کولمبو کے ایک ہسپتال میں گردہ نکالے کے بعد اسے 3 لاکھ روپے اداکئے گئے۔پولیس نے سنتوش گاولی کی شکایت پر گردوں کی خریدوفروخت میں ملوث تین دیگر افراد سمیت قرض دہندہ انند جھاودا کو گرفتار کرلیا۔

مزید :

عالمی منظر -