چھتیس گڑھ ٗپولیس کے ساتھ جھڑپ میں 15سے 20ماؤ نواز باغی مارے گئے

چھتیس گڑھ ٗپولیس کے ساتھ جھڑپ میں 15سے 20ماؤ نواز باغی مارے گئے

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں 15سے 20ماؤ نواز باغی مارے گئے پانچ زخمیوں کو علاج کے لیے رائے پور کے ایک ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اگرچہ اس اطلاع کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی جا سکی تاحال مانواز باغیوں کی جانب سے بھی کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا بستر کے آئی جی ایس آر پی لوری برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایاکہ ماؤنواز دو سے آٹھ دسمبر تک کئی ریاستوں میں پیپلز لبریشن گوریلا آرمی کی 15 ویں سالگرہ منا رہے تھے ان کے مطابق اسی سلسلے میں دو دن پہلے پولیس کو سکما ضلع کے سٹارام تھانہ علاقے میں بڑی تعداد میں ماؤنوازوں کی بیٹھک کی اطلاع ملی تھی۔آئی جی للوری نے کہا کہ پولیس اور نیم فوجی دستوں کی ایک ٹیم آپریشن کے لیے نکلی تھی، جہاں یٹیمڑگو کے جنگل میں ماؤنوازوں کے ساتھ تصادم ہوا۔ اس تصادم میں 15۔20 کی تعداد میں ماؤنوازوں کے مرنے کی خبر ہے۔ہمارے جوانوں نے جب مانوازوں کی لاشیں قبضے میں لینے کی کوشش کی تو مانوازوں کے حملے میں پانچ چھ جوان زخمی ہو گئے۔آئی جی نے دعوی کیا کہ ماؤنواز اپنے ساتھیوں کی لاش ٹریکٹر میں بھر کر تلنگانہ کی طرف گئے ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے پولیس کے مطابق ریاست کے گریابد ضلع کے پیپرھوٹا علاقے میں بھی ماؤنواز باغیوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق تصادم میں بہت ماؤنواز زخمی ہوئے ہیں۔ایک اور واقعہ میں سکما ضلع کے علاقے پولمپلی میں پولیس نے 25 مبینہ ماؤنواز باغیوں کے ہتھیار ڈالنے کا دعویٰ کیا ۔

مزید : عالمی منظر