امریکہ کی شمالی کوریا کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے تناظر میں سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس طلب کرنے کی منصوبہ بندی

امریکہ کی شمالی کوریا کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے تناظر میں ...

واشنگٹن(این این آئی) امریکا نے رواں ہفتے کے دوران شمالی کوریا کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے تناظر میں سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس طلب کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی جبکہ اجلاس کی روس اور چین نے مشترکہ طور پر مخالفت کی ہے۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کی شمالی کوریا کے بارے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی انکوائری رپورٹ کو زیر بحث لایا جانا تھا۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں شمالی کوریا میں سرزد ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دوسری عالمی جنگ سے قبل جرمنی کی نازی حکومت کے دور میں کیے جانے والے مظالم کے مساوی قرار دیا ہے۔ اِس رپورٹ پر جمعے کے دن سلامتی کونسل میں بحث کی جانے والی تھی۔ کونسل کو روس اور چین نے اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔

مزید : عالمی منظر