لیون میں دہشتگرد حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد روشنیوں کی مدد سے تازہ کی گئی

لیون میں دہشتگرد حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد روشنیوں کی مدد سے تازہ کی ...

لیون (اے پی پی) فرانس کے شہر لیون میں دہشتگرد حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں دریائے سوون کے کنارے ایستادہ عمارتوں پر روشنیوں کی مدد سے ہلاک ہونے والوں کے نام روشن کئے گئے۔دہشتگرد حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد لیون میں چار روزہ سالانہ فیسٹیول آف لائٹس کے متبادل کے طور تازہ کی گئی ۔لیون میں فیسٹیول آف لائٹس اس سال نومبر میں منعقد ہونا تھا تاہم سیکیورٹی خدشات کے تحت اس کے انعقاد کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔

لیون کے میئر گیرارڈ کولمب نے خراج عقیدت کے طور لیون کے شہریوں کو اپنے کھروں کی کھڑکیوں پر شمعیں روشن کرنے کا کہا تھا۔

اس موقع پر چوراہوں پر بھی دہشتگرد حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور پروجیکٹروں کی مدد سے دریائے سوون کے کنارے ایستادہ عمارتوں کی درودیوار پر ان کو نام روشن کئے گئے۔

مزید : عالمی منظر