افغانستان ٗ قندھار اور امریکہ نیٹو کے مشترکہ اڈے پر طالبان کا حملہ 4ہلاک ٗ متعدد زخمی

افغانستان ٗ قندھار اور امریکہ نیٹو کے مشترکہ اڈے پر طالبان کا حملہ 4ہلاک ٗ ...

قندھار (این این آئی)افغانستان کے جنوبی شہر قندھار اور امریکا نیٹو کے مشترکہ اڈے پر طالبان کے حملے میں چار شہری ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ایک افغان فوجی افسر کے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔مقامی حکام کے مطابق افغان طالبان نے رات گئے ہوائی اڈے پر حملہ کیاامریکی نشریاتی ادارے نے اپنے نمائندے کے حوالے سے کہا کہ حملے میں چار افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے ہیں۔ طالبان اور فورسز کے درمیان لڑائی تیز ہوگئی طالبان نے ہوائی اڈے کی قریبی آبادی میں سرکاری ملازمین کی رہائشگاہ پر بھی حملہ کیاچار حملہ آوروں نے ایک افغان فوجی افسر کے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔قندھار کے عسکری ترجمان محمد محسن سلطانی نے بتایا کہ انہوں نے کمپلیکس کے اندر ایک سکول میں پوزیشن سنبھال لی ہے۔سلطانی کے مطابق حملہ آوروں کی درست تعداد معلوم نہیں ہو سکی ۔

مزید : عالمی منظر