روس نے شام میں داعش کے خلاف سمندر سے میزائل حملے بھی شروع کردئیے

روس نے شام میں داعش کے خلاف سمندر سے میزائل حملے بھی شروع کردئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو(این این آئی)روس نے فضائی حملوں کے بعد شام میں داعش کے خلاف سمندر سے میزائل حملے بھی شروع کردیے ٗ رقاہ میں فضائی حملے میں داعش کے کمانڈر سمیت 11دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے صدر ولادیمیر پیوٹن کو بتایا کہ بحیرہ روم میں موجود بحری بیڑے سے پہلی بار کروز میزائل کے ذریعے شام کے شہر رقاہ میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ٗمیزائل حملے میں داعش کے دو اہم ٹھکانے تباہ ہوئے ۔شامی ہیومین رائٹس گروپ کے مطابق رقاہ شہر کے ضلع فردوس میں بمباری کے دوران داعش کے کمانڈر سمیت 11دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -