امریکی مسلمانوں نے کیلیفورنیا میں قتل افراد کے اہلخانہ کیلئے رقم جمع کرنا شروع کر دی

امریکی مسلمانوں نے کیلیفورنیا میں قتل افراد کے اہلخانہ کیلئے رقم جمع کرنا ...

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ کے مسلمانوں نے کیلی فورنیا میں ہونے والے دہشتگرد حملے میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کے لئے رقم جمع کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی مسلمانوں نے دو دن میں 30 ہزار ڈالر کی رقم جمع کی ہے اور اس کا ہدف پچاس ہزار ڈالر تک کی رقم کرنا ہے۔ یہ رقم کیلفورنیا میں دہشتگرد حملے کا شکار ہونے والے افراد کے اہلخانہ میں تقسیم کی جائے گی۔دوسری جانب امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کی تحقیقات کے مطابق کیلیفورنیا میں فائرنگ واقعے میں ملوث رضوان فاروق اور تاشفین ملک 2014ء سے پہلے انتہاء پسندانہ خیالات نہیں رکھتے تھے۔ ایف بی آئی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیوڈ باوڈچ کا کہنا ہے کہ تفتیش کی جا رہی ہے کہ رضوان فاروق اور اس کی اہلیہ تاشفین ملک کس طرح انتہا پسندی کا شکار ہوئیں۔

ادھر سعودی عرب نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے معذوروں کے مرکز میں فائرنگ کرنے والی خاتون تاشفین ملک نے سعودی عرب میں زیادہ وقت گزارا ہے۔

مزید : عالمی منظر