کرپشن الزامات،مائیکل پلاٹینی کی ممکنہ طور پر سماعت 16 دسمبرکو ہوگی

کرپشن الزامات،مائیکل پلاٹینی کی ممکنہ طور پر سماعت 16 دسمبرکو ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


زیورخ (آن لائن) معطلی کا شکار یوئیفا کے صدر اور فیفا صدارتی امیدوار مائیکل پلاٹینی کی ممکنہ طور پر سماعت 16 سے 18 دسمبر کے درمیان ہو گیفیفا ایتھکس کمیٹی نے پلاٹینی کو 2011ء4 میں معطلی کا شکار ورلڈ گورننگ باڈی کے صدر سیپ بلاٹر سے مبینہ طور پر 2 ملین ڈالر رقم وصول کرنے پر معطل کیا تھا۔
گزشتہ ماہ کے آخر میں پلاٹینی کے وکیل نے کہا تھا کہ ایتھکس کمیٹی پلاٹینی پر تاحیات پابندی عائد کرنا چاہتی ہے۔ فیفا کے ذرائع کے مطابق ایتھکس کمیٹی پلاٹینی سے ممکنہ طور پر 16 سے 18 دسمبر کے درمیان پوچھ گچھ کر سکتی ہے تاہم سیپ بلاٹر کی قانونی ٹیم نے سماعت کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔