یووراج کی پی ایس ایل میں پشاور کی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

یووراج کی پی ایس ایل میں پشاور کی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

دہلی (آئی این پی)بھارتی اسٹار بیٹسمین یووراج سنگھ نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پشاور کی ٹیم کے لیے دعا کریں گے۔ بریکنگ نیوز بھی سنادی کے شاہد آفریدی پشاور کی ٹیم میں ہوں گے۔لیجنڈز کے بعد یووراج سنگھ کہتے ہیں،امید ہے پشاور کی ٹیم پاکستان سپر لیگ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔ ساتھ ساتھ انھوں نے بریکنگ نیوز بھی سنادی کہتے ہیں شاہد آفریدی کراچی کی بجائے پشاور میں ہوں گے اور جس ٹیم میں شاہد آفریدی ہوں وہ اچھا ہی کرے گی۔یووراج سنگھ نے کہا کہ جب وہ بھارت کے لیے کھیلتے تھے تو شاہد آفریدی کی بہت گالیاں سنی ہیں وہ تھوڑے سخت ہیں مگر دل کے بہت اچھے انسان ہیں۔پاکستان سپر لیگ میں ابھی بھارتی کھلاڑیوں کی شرکت کا فیصلہ تو نہیں ہوسکا مگر آئی پی ایل چیئرمین راجیو شکلا اس خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی