یوئیفا چیمپئنز لیگ،ریال میڈرڈ مالمو کے خلاف 8-0 گولز سے فتح یاب

یوئیفا چیمپئنز لیگ،ریال میڈرڈ مالمو کے خلاف 8-0 گولز سے فتح یاب

لندن (اے پی پی) یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ میں رونالڈو اور بینزیما کی شاندار ہیٹرکس کی بدولت ریال میڈرڈ نے مالمو ایف ایف کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8-0 گولز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ مانچسٹریونائیٹڈ کی ٹیم شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ یوئیفا چیمپئنز لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں ریال میڈرڈ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف مالمو ایف ایف کلب کو با آسانی 8-0 گولز سے زیر کر کے کامیابی اپنے نام کی، رونالڈو نے 4 اور بینزیما نے تین گول سکور کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ایک اور میچ میں جرمن کلب وولفسبرگ نے شاندار کھیل کی بدولت مانچسٹریونائیٹڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2 گولز سے زیر کر کے کامیابی اپنے نام کی، شکست کے ساتھ ہی مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گئی جبکہ وولفسبرگ نے پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی