راجر فیڈرر نے کوچ سٹیفن ایڈبرگ کو فارغ کر دیا

راجر فیڈرر نے کوچ سٹیفن ایڈبرگ کو فارغ کر دیا

جنیوا (اے پی پی) سوئس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر نے کوچ سٹیفن ایڈبرگ کو فارغ کر دیا۔ فیڈرر نے 2013ء میں ایڈبرگ کی خدمات حاصل کی تھیں۔ 34 سالہ فیڈرر نے رواں سال ومبلڈن اور یو ایس اوپن کے فائنلز میں جگہ بنائی تھی تاہم دونوں فائنلز میں انہیں جوکووچ کے ہاتھوں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 17 مرتبہ گرینڈسلام چیمپئن فیڈرر نے اپنے بیان میں کہا کہ سٹیفن میرے بچپن کے ہیرو تھے ان کے ساتھ کام کر کے میرا دیرینہ خواب پورا ہو گیا ہے، دو سال ان کے ساتھ کام کر کے بہت لطف اندوز ہوا اور میری ہمدردیاں ان کے ساتھ رہیں گی۔ سیورن لوتھی ہیڈ کوچ کی خدمات جاری رکھیں گے تاہم کراٹ ایون انہیں جوائن کریں گے۔ ایڈبرگ کو 19980-90ء کی دہائی میں چھ گرینڈسلام ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی