بی سی سی آئی نے ٹیم کیلئے 2کروڑ انعام کا اعلان کر دیا

بی سی سی آئی نے ٹیم کیلئے 2کروڑ انعام کا اعلان کر دیا

ممبئی(آئی این پی)بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی کامیابی پر ٹیم کیلئے دو کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پر ٹیم کیلئے دو کروڑ روپے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ بھارت نے جنوبی افریقہ کو سیریز میں 3-0سے شکست دے کر ٹیسٹ رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ بھارتی بورڈ کے مطابق جنوبی افریقہ ورلڈ کلاس ٹیم ہے ، بھارت کا عالمی نمبر ایک ٹیم کیخلاف سیریز جیتنا بڑی کامیابی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی