اولمپکس گیمز کیلئے ایشین ٹینس فیڈریشن سے رابطہ کروں گا ، اعصام الحق

اولمپکس گیمز کیلئے ایشین ٹینس فیڈریشن سے رابطہ کروں گا ، اعصام الحق

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے کہا ہے کہ چین کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی کے لئے فیڈریشن انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن اور چین کے سفیر کے ساتھ رابطے میں ہے، توقع ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹائی پاکستان میں کھیلی جائے گی، پاکستان میں سیکیورٹی کے حالات بہتر ہوئے ہیں ‘ دیگر ٹیموں کو پاکستان کے دورے کرنا چاہییں، پاکستان کا شمار ایشیا کی ٹاپ ٹیموں میں ہوتا ہے آئندہ سال اولمپکس گیمز کے لئے ایشین ٹینس فیڈریشن سے رابطہ کروں گا تاکہ اس مرتبہ اولمپکس گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرسکوں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ دوستانہ ‘ برادرانہ تعلقات ہیں اور چین کھیلوں کے علاوہ دیگر چیزوں پر بھی پاکستان کے ساتھ کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 10 سال بعد انٹرنیشنل ٹینس کو بحال کرنے کے لئے فیڈریشن خارجہ امور اور چین کے سفیر کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ چین اور پاکستان کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی آئندہ سال مارچ میں پاکستان میں کرائی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ نے چین کی ٹیم کو ڈیوس کپ ٹائی کے لئے پاکستان میں بلانے کے حوالے سے چینی سفیر سے ملاقات بھی کی ہے اور انہوں نے بھرپور یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ ڈیوس کپ ٹائی کے لئے چینی ٹینس ٹیم ڈیوس کپ کھیلنے پاکستان آئے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی