مالی معاہدوں کا تنازع،یونانی فٹ بالرز کا فیڈریشن کے خلاف ہڑتال کا اعلان

مالی معاہدوں کا تنازع،یونانی فٹ بالرز کا فیڈریشن کے خلاف ہڑتال کا اعلان

ایتھنز (اے پی پی) یونان کی فٹ بال پلیئرز ایسوسی ایشن (پی ایس اے پی) نے مالی معاہدوں کی پاسداری نہ کرنے پر فیڈریشن کے خلاف آئندہ ہفتے سے غیرمعینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان کیا ایسوسی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ ملکی فیڈریشن اور دو ٹاپ لیگز نے دو برس قبل کھلاڑیوں سے مالی معاہدے کئے تھے لیکن معاہدے کی پاسداری کرنے میں ناکام رہے، حکام نے کئی بار کھلاڑیوں سے وعدے کئے لیکن انہیں پورا نہ کیا اورکھلاڑیوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اسلئے ہم نے 15 دسمبر سے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی