رجسٹریشن برانچ عملے کی غفلت ، رجسٹریوں کی سکیننگ میں تاخیر ، شہری خوا ر

رجسٹریشن برانچ عملے کی غفلت ، رجسٹریوں کی سکیننگ میں تاخیر ، شہری خوا ر

 لاہور (عامر بٹ سے) بورڈ آف ریونیو کے شعبہ رجسٹریشن برانچ عملہ کی مبینہ غفلت اور کوتاہی کے باعث سکینگ کے لئے بھجوائی جانے ولی رجسٹریوں کی سیکیننگ اور آن لائن سسٹم میں میل کرنے میں تاخیرکے سبب شہری شدید مشکلات سے دوچار ہوگئے ۔مزید معلوم ہواہے کہ آن لائن موضع جات میں انتقالات کے اندراج کے لئے نئے قانون لاگو کر دیئے گئے جس کے تحت پاس شدہ رجسٹری کی دستاویزات کو رجسٹریشن برانچ کا عملہ کمپیوٹر ائزڈ سسٹم کے ذریعے سکین کرے گا،اور بعد ازاں وہ سکیننگ کی جانے والی رجسٹری اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اور سروس سنٹر انچارج کو بذریعہ بنک سسٹم میل کر دی جائے گی ،بصورت دیگر رجسٹری پاس ہونے کے باوجود سینکڑوں شہریوں کو کئی کئی ماہ تک ریونیو ریکارڈ میں مالک نہیں بنایا جارہا اور نہ ہی کسی آن لائن موضع میں مذکورہ شہری کی ملکیت ظاہر ہو رہی ہے جبکہ رجسٹری پاس ہونے کے بعد سکییننگ کے مراحل میں التواکا شکارہوچکی ہے عملہ رجسٹریشن برانچ بروقت سکیننگ نہیں کرپا رہا جس سے شہریوں کی کثیر تعداد میں شدید بے چینی اور پریشانی پائی جارہی ہے ،دوسری جانب اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ زاہد اقبال کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے وہ جلد بورڈ آف ریونیو کے افسران کو تحریری آگاہ کریں گے کئی کئی دن رجسٹریوں کی پاسنگ کے باوجود پرچہ رجسٹری نہ ملنے کے باعث سینکڑوں انتقالات جہاں التواء کا شکار ہیں وہاں جائیدادوں کے منتقل نہ ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں شہریوں نے ڈی سی او لاہور سے اس غیر قانونی پریکٹس کے حوالے سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور ڈی ڈی او رجسٹریشن سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ پرچہ رجسٹری کو بروقت سروس سنٹرز پر بھجوائیں تا کہ شہریوں کو خواری نہ ہو ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1