مانگا منڈی میں مضر صحت اشیاء کی سر عام فروخت،تجاوزات کی بھرمار،سڑکیں سکڑ گئیں

مانگا منڈی میں مضر صحت اشیاء کی سر عام فروخت،تجاوزات کی بھرمار،سڑکیں سکڑ ...

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی میں ملاوٹ شدہ اشیاء ،گندگی کے ڈھیر اور ہوٹلوں میں کھانے پینے کی دو نمبر اشیاء سرعام فروحت ہو رہی ہیں تحریک انصاف کے سینئر رہنما حاجی محمد یعقوب بھٹی نے اپنے ڈیرے مثالی گاؤں شامکی بھٹیاں میں پریس کلب مانگا منڈی کے سرپرست اعلیٰ ملک ممتاز حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شامکی بھٹیاں ،سندر اڈا اور اس کے اردگرد کی بستیوں میں ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری اشیاء کھلے عام فروخت ہو رہی ہیں،پورے علاقہ میں ملاوٹ شدہ مشروبات،مٹھائی کی دوکانوں پر غیر معیاری مٹھائی اور دوکانوں کے اندر صفائی کا ناقص انتظام ہے مگر علامہ اقبال ٹاؤن فوڈ اتھارٹی کی کارروائی نظر نہیں آرہی ۔ دوسری طرف حاجی محمد یعقوب بھٹی نے بتایا کہ پورے علاقہ میں ناجائر تجاوزات کی بھر مار ہے جگہ جگہ ریڑھی والوں نے راستے تنگ کر رکھے ہیں چوک مانگا منڈی سے ہسپتال روڈ کی سڑک 50فٹ چوڑی ہے مگر اس وقت صرف 20فٹ رہ چکی ہے ۔ سول ہسپتال سے ایمرجنسی مریض لاہور لیجانے کیلئے کئی کئی گھنٹے ایمبولنیس کو راستہ ہی نہیں ملتا بلکہ راستہ نہ ملنے کی وجہ سے کئی افراد لاہور ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ دیتے ہیں۔ حاجی محمد یعقوب بھٹی نے علامہ اقبال ٹاؤن کے ٹی ایم او سے ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کیلئے فوری مطالبہ کیا ہے اور فوڈاٹھارٹی علامہ اقبال ٹاؤن کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1