گرانفروشوں کے خلافکریک ڈاؤن،89گرفتار،47ہزار جرمانہ

گرانفروشوں کے خلافکریک ڈاؤن،89گرفتار،47ہزار جرمانہ

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے987مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر35دکانداروں کے چالان کیے جبکہ47,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،64افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر89افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے25افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

ی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1