اتحاد گروپ نے متفقہ طور پر پروفیشنل گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا

اتحاد گروپ نے متفقہ طور پر پروفیشنل گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے مین بلیوارڈ کے سب سے بڑے گروپ اتحاد گروپ نے متفقہ طور پر پروفیشنل گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا شیخ سہیل اقبال ،ملک منصور اعوان،حاکم علی بھٹی ،فیصل حاکم بھٹی،الفت اعوان،رضا شاہ ،طاہر عزیز نے متفقہ طور پر پروفیشنل گروپ کے صدر میجر رفیق حسرت اور ان کے دیگر امیدواران کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان کیا اس موقع پر شیزان ریسٹورنٹ میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر رفیق حسرت نے کہا ائیرپورٹ روڈ ،ائیر ایونیو کی ڈیلرز برادری کی حمایت کے بعدمین بلیوارڈ کی ڈیلر برادری کی طرف سے متفقہ طور پر حمایت کرنے پر میں ان کا شکر گزار ہوں اور19دسمبر کو کامیاب ہو کر ڈیلرز برادری کا مان بڑھاؤ ں گا جو وعدہ کریں گے پورا کریں گے اس موقع پر مقرب وڑائچ،شیخ سہیل،حاکم بھٹی،فیصل بھٹی نے بھی خطاب کیا۔