فنانس سیکرٹری کی نشست پر طارق بھٹی اور شاہ بہرام کے مابین سخت مقابلہ

فنانس سیکرٹری کی نشست پر طارق بھٹی اور شاہ بہرام کے مابین سخت مقابلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

متوقق لاہور(رپورٹ: میاں اشفاق انجم )ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے19دسمبرکو ہونے والے انتخابی معرکہ میں فنانس سیکرٹری کی نشست پر بڑا دلچسپ اور کانٹے دار مقابلہ ،بھٹی برادر اسٹیٹ کے طارق بھٹی ،ملک اسٹیٹ کے شاہ بہرام (مون ملک)آمنے سامنے ہونگے۔ طارق بھٹی فرینڈز بزنس گروپ کے مرکزی قائد ہیں جبکہ شاہ بہرام (مون ملک) یونٹی گروپ کی ہر دل عزیز شخصیت ہیں۔ طارق بھٹی دوسری دفعہ ڈی ایچ اے کی سیاست میں قسمت آزمائی کر رہے ہیں جبکہ مون ملک پہلی دفعہ میدان میں آئے ہیں، پروفیشنل گروپ اور الخدمت گروپ کے درمیان مقابلے کے ساتھ ساتھ فنانس سیکرٹری کی نشست کے لیے فرینڈز بزنس گروپ اور نوجوانو ں کے مقبول گروپ ڈیفنس یونٹی گروپ کے درمیان بھی مقابلہ ہے دونوں گروپوں کو اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا موقع مل رہا ہے طارق بھٹی کی شخصیت انتہائی سادہ ہے جبکہ مون ملک ہر دم جوان نظر آنے والا تازہ دم شخصیت ہے ،طارق بھٹی اور مون ملک کا انداز کاروبار بھی جاندار ہے کاروباری حلقوں کے ساتھ ساتھ ڈی ایچ اے میں دونوں امیدواران کو منفرد مقام حاصل ہے 19دسمبر کو فنانس سیکرٹری کون بنتا ہے اس کے لیے دونوں پُر امید ہیں۔