زونگ کا سونیری بینک کے ساتھ بزایکسیس اور انٹرپرائز سلوشن سروسز کی فراہمی کا مع
اہدہ
لاہور(پ ر)پاکستان کی جدید ترین اور3G\4G ٹیکنالوجی کی حامل واحدٹیلی کام کمپنی زونگ نے گزشتہ روز سونیری بینک کے ساتھ زونگ بزایکسیس اور انٹر پرائز سلوشن سروسز کی فراہمی کے ایک معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔ معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زونگ کے ڈپٹی سی ای او نیاز اے ملک کا کہنا تھا کہ سونیری بینک کے ساتھ کیا جانے والا یہ معاہدہ ہماری کامیابیوں میں ایک اہم اضافہ ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ بینکنگ کا شعبہ زونگ کی جدید ترین سروسز کو فوقیت دے رہاہے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ زونگ بہت جلد پاکستان کے اس نہایت اہم شعبہ کو ای بینکنگ کی نئی بلندیوں تک پہنچائے گا۔ سونیری بینک کے چیف آپریٹنگ آفیسر امین فیراستاکا کہناتھا کہ سونیری بینک ترقی کی نئی راہیں تلاش کرنے کے مشن پر عمل پیرا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال نے بلاشبہ صارفین کو بہترین سروسز کی فراہمی کو سہل بنادیاہے۔