ناقص پالیسیوں کے باعث برآمدات میں مسلسل کمی جاری
فیصل آباد (آن لائن) حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں ایکسپورٹ میں مسلسل کمی کا رحجان جاری ہے آن لائن کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران مچھلی کی ایکسپورٹ میں 11 فیصد ، پھلوں کی ایکسپورٹ میں 13 فیصد ، چاول کی ایکسپورٹ میں چھ فیصد اور خام کاٹن کی ایکسپورٹ میں دس فیصد نمایاں کمی واقعہ ہوئی ہے آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ سال 2014-15 میں مچھلی کی ایکسپورٹ 11 کروڑ 31 لاکھ ڈالر تھی جبکہ اس سال 10 کروڑ 8 لاکھ ڈالر کی ایکسپورٹ ہوئی ۔ اسی طرح پھلوں کی 2014-15 میں 9کروڑ 46 لاکھ ڈالر تھی جبکہ 2015-16 میں کم ہو کر پھلوں کی ایکسپورٹ 8 کروڑ 27 لاکھ ڈالر رہ گئی ۔ حکومت کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے چاول ایکسپورٹ جو 2014-15 میں 51 کروڑ 74 لاکھ ڈالر تھی اس میں بھی نمایاں کمی ہوئی ۔اور 2015-16 کے پہلے چار ماہ کے دوران اس کی مالیت کم ہو کر 48 کروڑ 44 لاکھ ڈالر رہ گئی خام کاٹن ایکسپورٹ کی بھی یہی حالت رہی ۔ 2014-15 میں یہ مالیت 7 کروڑ 48 لاکھ ڈالر تھی جو اس سال 6 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی ایکسپورٹ دس فیصد کمی کے ساتھ واقع ہوئی ۔جبکہ سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں بھی 34 فیصد کمی ہونے کے ساتھ 2014-15 میں یہ مالیت 9 کروڑ 3 لاکھ ڈالر تھی جو اس سال 5 کروڑ 96 لاکھ ڈالر رہی ۔
ایکسپورٹ کی کمی بجلی گیس اور حکومت کی طرف سے عائد کردہ ٹیکسوں کی وجہ سے ایکسپورٹ میں کمی کا رحجان جاری ہے ۔