میکسیکو کا 23 ارب ڈالر کی لاگت سے آئل ریفائنریز کو جدید بنانے کا اعلان

میکسیکو کا 23 ارب ڈالر کی لاگت سے آئل ریفائنریز کو جدید بنانے کا اعلان

میکسیکو سٹی (اے پی پی) میکسیکو کی حکومت گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں کمی لانے کے لئے 23 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری سے تیل صاف کرنے والے کارخانوں کو جدیدیت سے ہمکنار کرے گی۔ گذشتہ روز میکسیکو کے صدر انریک پینا نیٹو نے چھ ریفائنریز سے آلودگی کا اخراج کم کرنے کے لئے ایک منصوبے کا افتتاح کیا جس پر 3 بلین ڈالر لاگت آئے گی۔ مذکورہ منصوبہ 2016 میں مکمل ہو جائے گا اس سے گرین گیسز کا اخراج 20 فیصد کم ہو گا۔اسی طرح 3 بلین ڈالر کی لاگت سے تین ریفائنریز اور ایک گیس پلانٹ کی توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے بجلی گھر بنائے جائیں گے جس سے زہریلی گیسز کا اخراج 3000 ٹن فی میگا واٹ کم ہو جائے گا۔ان بجلی گھروں سے 2300 میگاواٹ سے زیادہ بجلی پیدا ہو گی ۔

مذکورہ منصوبوں کے تحت صرف ریاست ہیڈلگو کی ٹولا آئل ریفائنری سے ہر سال 1.75 ملین ٹن تک کاربن ڈائے آکسائیڈ کے اخراج میں کمی آئے گی۔

مزید : کامرس