ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو انڈپینڈنٹ شیئر رجسٹرار تعینات کرنے کی ہدایت کر دی

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو انڈپینڈنٹ شیئر رجسٹرار تعینات کرنے کی ہدایت ...

کراچی (اکنامک رپورٹر) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے لسٹڈ کمپنیوں کو فوری طور پر انڈپینڈنٹ شیئر رجسٹرار تعینات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں جاری کئے گئے سرکلر نمبر ۴۴ میں واضح کیا گیا ہے کہ انڈپینڈنٹ شیئر رجسٹرار کی تعلیمی اہلیت و تجربہ کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے قوائد کے مطابق ہونا لازمی ہے۔ انڈپینڈنٹ شیئر رجسٹرار کی تعینات کمپنیوں کے شیئر ہولڈر کو تحفظ اور سہولت فراہم کرنے کے لئے بہت ضروری ہے۔ انڈپینڈنٹ شیئر رجسٹرار کمپنیوں کے تمام شیئر ہولڈر کا مکمل ریکارڈ ترتیب دینے اور محفوظ رکھنے اور اس ریکارڈ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کو فوری طور کے لئے ذمہ دار ہوتا ہے ۔ انڈپینڈنٹ شیئر رجسٹرار شیئر ہولڈرز کووقت پر ڈیوڈینڈاور اس سے منسلکہ سرٹیفیکیٹ اور دیگر دستاویزات کی فراہمی کو بھی یقینی بناتا ہے۔ ایس ای سی پی کے جاری کردہ بیلٹرز اینڈ ٹرانسفر ایجنٹ رولز کے تحت اور کمپنیّ رڈیننس کی دفعہ 204-A(2) کے تحت تمام لسٹڈ کمپنیوں کے لئے انڈپینڈنٹ شیئر رجسٹرار کی تعیناتی کرنا لازمی ہے۔ ، تاہم مشاہدے میں آیا ہے کہ کئی کمپنیوں نے انڈپینڈنٹ شیئر رجسٹرار تعینات نہیں کر رکھے جس سے شیئر ہولڈز کو معلومات اور ڈیویڈنڈ کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دسمبر ۹ کو جاری ہونے والے سرکلر میں تمام لسٹڈ کمپنیوں کوجلد از جلد انڈپینڈنٹ شیئر رجسٹرار تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

اور ایسی کمپنیوں جن میں انڈپینڈنٹ شیئر رجسٹرار تعینات نہیں ہین، کے خلاف اظہار وجوہ کی کاروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

مزید : کامرس