تیل کی عالمی قیمتیں

تیل کی عالمی قیمتیں

 سنگاپور (اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں بدھ کو خام تیل کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا تاہم اضافے کے باوجود خام تیل کی قیمتیں سات سال کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئیں۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے ائندہ سال جنوری میں ترسیل کے معاہدے 58 سینٹ کے اضافے سے 38.09 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے جنوری میں ترسیل کے سودے 48 سینٹ کی بہتری سے 40.74 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔ یاد رہے کہ منگل کو عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ 40 ڈالر فی بیرل سے نیچے گر گئے تھے جوکہ فروری 2009ء کے بعد خام تیل کی قیمتوں کی کم ترین سطح ہے۔

مزید : کامرس