تحریک انصاف کی آرگنائزنگ تنظیمیں 30دسمبر کو توڑ دی جائیں گی

تحریک انصاف کی آرگنائزنگ تنظیمیں 30دسمبر کو توڑ دی جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے پارٹی کے انتخابات کروانے کے اعلان کے بعد اب پاکستان تحریک انصاف کی آرگنائزنگ تنظیمیں اس ماہ 30دسمبر کو توڑ دی جائیں گی اور پھر اس کے بعد ٹھیک 40دنوں کے لئے تحریک انصاف کی نئی ممبر شپ شروع کی جائے گی اور تحریک انصاف کی نئی ممبر شپ حاصل کرنے کے خواہش مند پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کی طرف سے تیار کردہ خصوصی نمبر 80022پر موبائل ایس ایم ایس کے زریعے ممبر شپ حاصل کر سکیں گے اور اس چالیس روز کی ممبر شپ مکمل ہونے کے بعد تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا جائے گا ۔تحریک انصاف کے ذرائع نے ’’ پاکستان‘‘ کو بتایا ہے کہ جس وقت سے چےئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کے انتخابات منعقد کروانے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے تو اسی وقت سے تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن نے اپنا کام شروع کردیا ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی آرگنائزنگ تنظیمیں اس ماہ کے آخر 30دسمبر کو توڑ دی جائیں گی اور پھر اس کے بعد ٹھیک 40دنوں کے لئے تحریک انصاف کی نئی ممبر شپ شروع کی جائے گی اور تحریک انصاف کی نئی ممبر شپ حاصل کرنے کے خواہش مندوں کو پی ٹی آئی کے الیکشن کمیشن کی طرف سے تیار کردہ ایک خصوصی نمبر 80022پر موبائل ایس ایم ایس کے زریعے ممبر شپ حاصل کرنے کا کہا جائے گا اس خصوصی نمبر کا مقصد ممبر شپ کے مرحلے اور انٹرا پارٹی انتخابات کو صاف اور شفاف بنانا ہے تاکہ ماضی کی طرح کسی بھی گروپ کی جانب سے دھاندلی کا الزام نہ لگایا جا سکے نئی ممبر شپ کا باقاعدہ ایک ڈیٹا مرتب کیا جائے گا اور یہ ڈیٹا یونین کونسل لیول تک مرتب کیا جائے گا جس کو پی ٹی آئی کا ہر ممبر باآسانی چیک کر سکے گا ۔

مزید :

صفحہ آخر -