پاک بزنس ایکسپریس ٹرین میں اے سی سٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس کا اضافہ

پاک بزنس ایکسپریس ٹرین میں اے سی سٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس کا اضافہ

لاہور(خبر نگار خصوصی)پاک بزنس ایکسپریس ٹرین میں اے سی بزنس کلاس کے ساتھ اے سی سٹینڈرڈ اور اکانومی کلاسوں کا بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔جس کے بعد اس ٹرین میں اے سی بزنس سمیت تین درجے ہوں گے۔پاکستان ریلوے نے تینوں کلاسوں کا کرایہ نامہ بھی جاری کیا ہے۔جس کے مطابق لاہور سے کراچی اے سی بزنس کا کرایہ 3500روہے،اے سٹینڈرڈ 2700روپے اور اکانومی کلاس برتھ 1130روپے جبکہ اکانومی سیٹ کا کرایہ1030روپے ہو گا۔پاکستان ریلویز کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام متعلقہ حکام اور ریزرویشن دفاتر کو اس فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کرایہ نامی بھی جاری کر دیا ہے۔واضح ہے کہ پاکستان ریلویز نے بزنس ٹرین میں 2نئی کلاسز کے اضافے کے ساتھ ساتھ اے سی بزنس کے کرائے میں 910روپے کی کمی کر دی ۔

مزید : صفحہ آخر