قاری محمد یوسف ناقص تفتیش اور بوگس برآمد گی کی بنیاد پر نفرت انگیز مواد کی تقسیم کے مقدمے سے بری

قاری محمد یوسف ناقص تفتیش اور بوگس برآمد گی کی بنیاد پر نفرت انگیز مواد کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے رہنما قاری محمد یوسف کو ناقص تفتیش اور بوگس برآمد گی کی بنیاد پر نفرت انگیز مواد کی تقسیم کے مقدمے سے بری کر دیا۔جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے قاری یوسف کی پانچ سال سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کی، اپیل کنندہ کی طرف سے نبیل کاہلوں ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ اوکاڑہ پولیس نے قاری یوسف کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا، ٹرائل کے دوران ایک بھی آزاد گواہ پیش نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی ٹھوس شہادت پیش کی گئی مگر اس کے باوجود ٹرائل کورٹ نے مئی میں قاری یوسف کو پانچ سال قید کی سزا سنا دی، محکمہ پراسکیوشن کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ درست ہے، فوج اور ملک کیخلاف نفرت انگیز مواد تقسیم کرتے ہوئے مجرم رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا تھا، قاری یوسف کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کا متحرک رہنما ہے ، اپیل کنندہ کے وکیل نے کہا کہ پولیس نے جومواد برآمد کیا وہ ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں کیا گیا اور نہ ہی تفتیش میں اس کیخلاف کوئی بات کی گئی، فاضل بنچ نے دلائل سننے کے بعد قاری یوسف کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -