50 سول ججوں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

50 سول ججوں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

لاہور (نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے 50 سول ججوں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق سول ججز میں سے محمد انور کو یزمان سے احمد پور شرقیہ ، مخدوم حیدر بھٹی کو وزیر آباد سے پاکپتن شریف، ناصرہ پروین کو گجرات سے راولپنڈی، نوید اختر کو حافظ آباد سے لاہور، یاسر محمود کو پنڈی بھٹیاں سے لاہور ، سید فیض الحسن شاہ کو کبیر والہ سے دیپالپور، خرم سلیم مرزا کو ننکانہ صاحب سے راولپنڈی، وقاص علی مظہر کو اوکاڑہ سے دیپالپور، رافعہ رانی کو اوکاڑہ سے دیپالپور، تجمل حسین کو اوکاڑہ سے جڑانوالہ، سید علی وقاص بخاری کو صادق آباد سے خانپور، عمران یعقوب کو راولپنڈی سے کلیار سیداں، ظہیر عباس کو راولپنڈی سے وزیر آباد، حنا رشید کو راولپنڈی سے لاہور، محمد یاسر عرفات کو راولپنڈی سے جڑانوالہ، شاہد جاوید کو ساہیوال سے جھنگ، محمد عثمان علی کو چیچہ وطنی سے دیپالپور، طاہرہ صادق کو سرگودھا سے گوجرانوالہ، شازیہ منور مخدوم کو شیخوپورہ سے لاہور، ملک امان اللہ خان کو شیخوپورہ سے ڈی جی خان، حافظ محمد طفیل کو شیخوپورہ سے ڈی جی خان، ارم فاطمہ کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گوجرہ، ہمایوں پرویز کو گوجرہ سے لاہور، رضوان یوسف کو کمالیہ سے دنیا پور، مدیحہ نورین کو وہاڑی سے پتوکی، محمد وقاص کو وہاڑی سے ظفروال، محمد مزمل احمد کو ملتان سے کوٹ ادوو، محمد نواز خان چودھری کو جہلم سے راجن پور، محمد طارق خان کو راجن پور سے جھنگ، سیف اللہ بابر کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ملتان، سول عدالت میں او ایس ڈی محمد رضوان کو لاہور سے فیصل آباد، میاں محمد کامران یونس کو اٹک سے خوشاب، اعجاز حسن کو احمد پور مشرقی سے جلالپور پیروالا، جاوید اقبال کو فیصل آباد سے راولپنڈی، ثروت رحمان کو گوجرانوالہ سے لاہور، محمد کاشف جاوید کو جھنگ سے راولپنڈی، وقار احمد کو جھنگ سے لاہور، میمونہ لاشاری کو لاہور سے فیصل آباد، عظمی ستار کو لاہور سے لاہور کینٹ، قدسیہ بانو کو لاہور سے پسرور، اشفاق احمد کو ملتان سے راولپنڈی، خالد نعیم کو جلال پور پیروالا سے احمد پور شرقیہ ، راشد طفیل ریحان کو دیپالپور سے ملتان، محمد آصف نیاز کو راولپنڈی سے ٹوبہ ٹیک سنگھ، محمد افضل کو پسرور سے اٹک، سدرہ بانو کو عارف والا سے چکوال، محمد طارق خان کو نوشہرہ ورکاں سے لاہور ، نزہت جبیں کو نارووال سے گوجرانوالہ، نور محمد کو گوجرانوالہ سے نارووال اور محسن علی خان کو لاہور سے نوشہرہ ورکاں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر