3200وکلابارکے واجبات ادا نہ کرنے پرنا دہندہ قرار

3200وکلابارکے واجبات ادا نہ کرنے پرنا دہندہ قرار

لاہور(نامہ نگار)لاہور بار ایسوسی ایشن کے 9 جنوری کوہونے والے انتخابات میں 3200 وکلا کو بارکے واجبات ادا نہ کرنے پرنا دہندہ قراردے دیا گیا تاہم واجبات ادا نہ کرنے والے وکلاووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے،وکلاء کاضابطہ اخلاق جاری کردیاگیاہے جس کے تحت نہ ہی کھانے کی بڑی بڑی دعوتیں دی جائیں گی اورنہ کوئی وکیل قطاروں کی صورت میں گیٹ پرکھڑا نہیں ہوگا۔ لاہورڈسٹرکٹ بارکے انتخابات برائے 2016ء سیشن کورٹ میں ہوں گے ۔ انتخابات میں کل 15 ہزارووٹرزاپناحق رائے دہی استعمال کریں گے۔ 3200وکلانا دہندہ ہونے کی وجہ سے اپناووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے۔بارکے سپرنٹنڈنٹ مختاراحمدکاکہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق جاری کردیاگیا ہے جس کے مطابق کوئی بھی امیدوارلائنوں میں کھڑے ہوکرووٹ نہیں مانگے گا، نہ ہی کھانے کی بڑی بڑی دعوتیں دی جائیں گے جبکہ اسٹیکر لگانے پربھی پابندی ہوگی۔ امیدوارکاغذات نامزدگی کے ساتھ مقررہ سکیورٹی فیس بھی جمع کروائیں گے۔ صدرکے امیدوارکے لئے 2لاکھ ،نائب صدرکے لئے 1 لاکھ50 ہزار،سیکرٹری 1 لاکھ ، جوائنٹ سیکرٹری اورفنانس سیکرٹری 30،30،ہزار، لائبریرین ،آڈیٹراورایگزیکٹیو ممبران کے لئے 10،10 ہزارروپے فیس مقررکی گئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر