مودی اگلے سال پاکستان آئیں گئے، سشما سوراج

مودی اگلے سال پاکستان آئیں گئے، سشما سوراج

اسلام آباد/ نئی دہلی (مانیٹرنگ دیسک )بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اگلے سال سارک کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے۔بدھ کو یہاں صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ سال سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے اور وہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گی۔ایک سوال کے جواب میں بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ماحول میں گرمجوشی ہے اور اسی گرمجوشی کو بڑھانے کیلئے وہ پاکستان آئی ہیں۔دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بھی وزیراعظم نریندر مودی کے اگلے سال دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم سارک کانفرنس میں شرکت کیلئے میں 2016پاکستان کا دورہ کریں گے ۔

مزید : صفحہ اول